نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی 84 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’ڈاکٹر کلام آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ملک کے تئیں ان کی سوچ اور ان کے اصول ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے‘۔
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کہا ’ڈاکٹر کلام کو ہم آج سلام پیش کرتے ہیں اور ایک سائنسداں، دانشور اور
ہندستان کے صدر کے طور پر ان کے کارناموں پر فخر کرتے ہیں۔
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کو ان کے یوم ولادت کی یادگار کے موقع پر سلام عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا :’’ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کو ان کے یوم ولادت کے یادگار کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔